اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو 27 جون سے 4 جولائی تک جیونجو ہواسن جمنازیم جیونجو کوریا میں کھیلی جائے گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر سمین ملک کے مطابق 12 رکنی ٹیم میں پیرسہ عباس، امانی فواد غریب، علینہ مایا غریب، لیا رضا شاہ، علیشا عامر نوید، اسراء عمر ملک، حلیمہ سکینہ صفدر، سرینہ نسیم حسین، سمیعہ صفیہ احمد، سمیعہ کوثر صفدر،فرح شیری روس راشد ،جاسمین الیشہ فاروقی شامل ہیں جبکہ مدثر رزاق اور امانڈا ارلین کو بالترتیب منیجر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ہ
ارونہ باریو زمان اسسٹنٹ منیجر/کوچ اور عرفان سعدیہ حسین بطور اسسٹنٹ منیجر کام کریں گے۔ چیمپئن شپ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ-اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ہندوستان۔ گروپ بی چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ پاکستان گروپ بی میں پانچ لیگ میچ کھیلے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 27 جون کو سعودی عرب کے ساتھ، دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے ساتھ، تیسرا میچ 29 جون کو کوریا کے ساتھ، جبکہ پاکستان اپنا چوتھا اور 5واں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گا۔