23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپی این سی اے اور صادقین فائونڈیشن یو ایس اے کا لیجنڈری...

پی این سی اے اور صادقین فائونڈیشن یو ایس اے کا لیجنڈری فنکار صادقین کی 38ویں برسی کے موقع پر خصوصی نمائش، فلم سکریننگ اور بیٹھک کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)اور صادقین فائونڈیشن یو ایس اے نے لیجنڈری فنکار صادقین کی 38ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی نمائش، فلم سکریننگ اور بیٹھک کا انعقاد کیا جس میں صادقین کے فن پاروں کا مجموعہ پیش کیا گیا۔

نمائش میں نیشنل آرٹ گیلری کے مستقل مجموعہ سے پینٹنگز اور آرٹ پیسز شامل تھے۔ اس تقریب میں صادقین کی زندگی اور کام پر ایک دستاویزی فلم ’’راز فن‘‘ کی نمائش بھی کی گئی۔ معروف ایوارڈ یافتہ مصنف اور ہدایت کار وسیم امروہوی کی تحریر کردہ، بیان کردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم صادقین کی ابتدائی زندگی، اس کے فنی ارتقاء اور بین الاقوامی سطح پر اس کے عروج کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔معروف مقررین نے جن میں ڈاکٹر فرخ سیر، عباس شاہ اور ضرار حیدر بابری شامل تھے، صادقین کی زندگی اور فن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں