پی این سی اے میں آرٹ کلاسز میں شرکت کے لئے رجسٹریشن جاری

149
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز میں 2 روزہ تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پی این سی اے میں آرٹ کلاسز میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کی جا رہی ہے، آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد ان کلاسز میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پی این سی اے میں ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں اور نوجوان آرٹسٹوں کے لئے آرٹ کلاسز ایک مرتبہ پھر شروع کی جا رہی ہیں۔

آرٹ کلاسز میں نوجوان آرٹسٹوں کے علاوہ سینئرز کے لئے بھی کلاسز شروع کی جا رہی ہیں۔ایکٹنگ کلاسز منگل اور جمعرات کو منعقد ہوں گی۔گٹار اور کی بورڈ سکھانے کی کلاسز منگل اور بدھ کو ہوں گی۔ وائلن کی کلاسز بدھ اور جمعرات کو جبکہ گلوکاری کی کلاسز پیر اور جمعہ کو منعقد ہوں گی۔ڈرائنگ اور پینٹنگ کی کلاسز بدھ اور جمعرات اور فن خطاطی کی کلاسز پیر اور منگل کو منعقد ہوں گی۔

تمام کلاسز کا دورانیہ دو دو گھنٹے ہوگا اور کورس میں رجسٹریشن کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی جبکہ ماہانہ فیس 5 ہزار روپے ہوگی۔اس سے قبل بھی اس طرح کی کلاسز منعقد کی جاتی رہی ہیں اور پرفارمنگ آرٹ کے ماہرین یہ کلاسز کنڈکٹ کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ان کلاسز میں پرفارم کرنے والے کئی آرٹسٹ تھیٹر پہ پرفارم بھی کر چکے ہیں۔