پی ایچ ایف کا سلطان آف جوہور کپ کے لئے جونیئر ٹیم کے سکواڈ کا اعلان، محمد عماد کپتان مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملائیشیا کے شہر جوہور بہرو میں ہونے والے "سلطان آف جوہور کپ” کے لئے پاکستان جونیئر انڈر-21 ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملائیشیا کے شہر جوہور بہرو میں ہونے والے "سلطان آف جوہور کپ” کے لئے پاکستان جونیئر انڈر-21 ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کپتان محمد عماد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپرز احسن محمود، احتشام خان ڈیفینڈرز، عبداللہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللہ، علی حمزہ، عثمان غنی ، مڈفیلڈرز محمد شہیر، سیف اللہ

محمد عماد (کپتان)، حمزہ فیاض، یحییٰ نجیب ، فارورڈز رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عديل افضل، عثمان یوسف شامل ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ میں منیجر ایاز محمود ،ہیڈ کوچ، سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچ، اظفر یعقوب ، فزیو تھراپسٹ، عادل اختر ، ویڈیو اینالسٹ عمران خان شامل ہیں۔