33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایچ ایف کے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ کی پریس کانفرنس

پی ایچ ایف کے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

لاہور۔6 مئی(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ہاکی کو عروج پر لانا چند دنوں کی بات نہیں ہے اس کےلئے زبردست پلاننگ،سابق اولمپیئنز اورحکومت کی بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہوگی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہاکہ ہاکی کی بہتری کےلئے ٹھیک سمت اختیار کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ہاکی لڑکھڑا رہی ہے، گہرائی میں جا چکی ہے، اس کو ٹھیک کرنا چند دنوں کی بات نہیں ہے تاہم اللہ کے فضل سے ہاکی میں ایک بار پھر پاکستان کو عروج حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر نے سیکرٹری بنا کر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا اور ہاکی کو اس کے عروج تک پہنچاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چار برسوں میں پہلے ٹاپ 10 پھر ٹاپ فور میں جگہ بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے،کوشش کروں گا تمام اسٹیک ہولڈرز اور ہاکی اولمپیئنز کو اعتماد میں لوں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی میں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے ہم چار ورلڈ کپ، 3 اولمپکس سمیت کئی میگا ایونٹس جیت چکے ہیں اور آئندہ بھی ہاکی کے میدانوں سے خوشی کی خبر ہی آئےگی ۔آصف باجوہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہاکی کی بہتری کےلئے ان کا چار نکاتی ایجنڈا ہے اور بعد میں ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد اپنا مکمل پلان دوں گا۔انہوں نے کہاکہ ہاکی کی بہتری کےلئے ان کے نکات میں سب سے پہلے قومی کھیل ہاکی کو پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے اور قومی ہاکی ٹیم کو ایک مضبوط ٹیم میں تبدیل کرنا ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آئنی اصلاحات کے ذریعے ایک پروفیشنل ادار ہ بنانا ہے جہاں پر شخصیت کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑےگا اور ہاکی بہترین سمت کی طرف گامزن رہےگی ۔آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں سابق اولمپیئنز، انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑیوں کی عزت کو بحال کیا جائےگا اور ان کی تضحیک نہیں ہوگی، ہاکی کی بہتری کےلئے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وزیر اعظم سے ملاقات کرونگا اور ان کی سپورٹ سے ہاکی کے کھیل میں بہتری لاﺅں گا ۔آصف باجوہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چیمپئن کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ وہ ہاکی کے کھیل کی بہتری کےلئے اس کو بھرپور سپورٹ کریں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین میں رہتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،ہاکی ہمارے خون میں دوڑتی ہے، ہاکی کو زندہ کرنے کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا تعاون درکار ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی میں ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن ایسا قومی ادارہ ہے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن میں کسی کو ہٹا کر سیکرٹری نہیں بنا بلکہ خالی سیٹ پر پی ایچ ایف کے آئین کے مطابق سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور میری تقرری کو پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائےگا ۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ ایف میں ہر کام آئین کے مطابق ہوگا اور ماورائے آئین اقدامات آج کے بعد نہیں اٹھائے جائیں گے۔ آصف باجوہ نے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ہاکی کےلئے ان کی بے شمار خدمات ہیں اور انہوں نے تین سال میں اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیئے ہیں ، ہاکی کو بہتر کرنا ایگزیکٹو کا کام ہے اور اسے اس بات کی ذمہ داری لینی چاہئے ۔آصف باجوہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے سابقہ 6 سالہ دور میں پی ایچ ایف کو وفاق کی جانب سے 47 کروڑ روپے ملے اور تمام ہاکی کی بہتری کےلئے خرچ کئے گئے، تمام کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر اسٹاف کو سنٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے تھے۔آصف باجوہ نے بتایا کہ وہ ایگزیکٹو بورڈ سے اپنے پلان کی منظوری کے بعد اولمپک اور ورلڈ کپ کو بھی اپنا ٹارگٹ بنائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا موجودہ ٹیم اولمپکس 2020ءمیں کوئی کارنامہ سر انجام دے پائےگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=146378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں