ملتان۔5 نومبر(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہبازاحمد سینئرنے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہاکی کے لیے ناکافی سہولیات کی وجہ سے نوجوانوں میں کھیل سے دلچسپی کم ہورہی ہے جوکہ ہاکی کے کھیل کے زوال کی بنیادی وجہ ہے۔