سیالکوٹ۔ 19 فروری (اے پی پی):پاکستان ہوزری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) سیالکوٹ نے ٹیکسٹائل و فشن ڈیزائن کے ممتاز و ماہر ڈاکٹر عمیر اے صدیقی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔ ترجمان پی ایچ ایم اے سیالکوٹ کے مطابق ممتاز و ماہر ٹیکسٹائل و فیشن ڈیزائنر ڈاکٹر عمیر اے صدیقی اور پی ایچ ایم اے کے درمیان ایم و یو پر دستخط ہونا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،ایم او یو پر دستخط سے ذمہ دار فیشن
عالمی مارکیٹ کے R&D رجحانات اور سیالکوٹ کے صنعت کاروں کے لیے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائن کے ممتاز ماہر ڈاکٹر عمیر اے صدیقی اس وقت ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور GIZ کی طرف سے ذمہ دار بزنس ہیلپ ڈیسک ٹاسک فورس کے رکن ہیں۔اس تعاون کا مقصد سیالکوٹ کے صنعت کاروں کو ان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے جدید علم اور حکمت عملی کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔