پی ایچ اے لاہور کا پارکوں میں فن لینڈز کی تعمیر کا فیصلہ

158

لاہور۔18جولائی (اے پی پی):پی ایچ اے لاہور نے پارکوں میں فن لینڈز کی تعمیر کا فیصلہ کیاہے۔ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں پی ایچ اے نے اہل لاہور کو عالمی معیار کی سیروتفریح کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گریٹر اقبال پارک اور جیلانی باغ میں شہریوں کے لیے جدید فن لینڈز بنائے جائیں گے جن میں شہریوں کےلئے عالمی معیار کے جھولے اور تفریحی مواقع فراہم کیے جائیں گے،اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری میں زیر تعمیر بوٹینیکل گارڈن میں بھی تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔

ڈی جی محمد طاہر وٹو نے فن لینڈز بنانے کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ فن لینڈز بنانے کے لیے تعمیری کام رواں سال ہی شروع کر دیا جائے گا،اس منصوبہ سے پی ایچ اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔پی ایچ اے نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب کا تاریخی منافع کمایا ہے۔