ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام بدھ کے روز ایل ای ڈیز پولز کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔نیلامی میں آٹھ سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ۔
برانڈ روڈ گلگشت کی بولی ایک کروڑ 25 لاکھ روپے میں ٹاپ سائن نے حاصل کر لی۔نیلامی کی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان حافظ اسامہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حافظ نعیم عباس،کمشنر آفس،ڈی سی آفس اور ہاؤسنگ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اُسامہ نے کہا کہ نیلامی کے کامیاب انعقاد سے آمدنی میں اضافہ اور ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔اُنھوں نے مزید کہاکہ سرکاری بولی 300 فیصد زیادہ میں نیلام ہوئی۔جو انتہائی شفاف انداز میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کی ہدایات پر ایل ای ڈی پولز کو شہر کے دیگر مقامات پر بھی نیلام کیا جائے گا،جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559690