فیصل آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد کے شہریوں کیلئے پرائیویٹ زمین پر گرین ایریاز کی تزئین، ڈیزائننگ، ڈویلپمنٹ اور مینٹیننس کی سروسز کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت اب فیصل آباد کے شہری اپنے گھر کے لان، کمرشل بلڈنگ اور پرائیوٹ پارکس کی ڈویلپمنٹ کے لیے پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر ماہرین کی زیر نگرانی کام کروا سکیں گے۔
یہ بات ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ضمیر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس سروس تک شہریوں کی آسان رسائی کے لیے تمام ٹائونز میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو یہ سروس مناسب چارجز ادا کرنے کے بعد میسر آ سکے گی۔
اس حوالے سے پی ایچ اے میں اطلاع ڈیسک اور ہیلپ لائن 9200127-041 کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے۔