پی ایچ اے کی سموگ سے بچاؤ اور احتیاط کے حوالے سے آگاہی مہم جاری

48
سموگ سے آنکھوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، عوام چشمہ استعمال کریں، دن میں کئی بار آنکھیں دھوئیں،ڈاکٹر انعام الحق

ملتان۔ 18 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سموگ کو کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے پی ایچ اے نے سموگ یا فضائی آلودگی سے بچاؤ اوراحتیاط کےلئے ملتان شہر میں آگاہی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

پارکوں اور گرین بیلٹس کے قریب باقیات یا کوڑا کرکٹ جلانے کی ممانعت ہے۔علاوہ ازیں پی ایچ اے کی جانب سے ماحول اور فضا کو تروتازہ رکھنے کےلئے شجر کاری کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔آگاہی مہم کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مقامات کو ایس ایم ڈیز پر نشر کیا جارہا ہے۔