پی ایچ اے کے زیر اہتمام لوئر ٹوپہ مری میں عوامی پارک کا افتتاح کر دیا گیا

137
Parks and Horticulture Authority

راولپنڈی ۔24اکتوبر (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مری لوئر ٹوپہ پارک کا افتتاح کر دیا ہے ۔پی ایچ اے ترجمان کے مطابق یہ پارک خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے سیاحوں میں بڑی تیزی سے مقبول ہوا ہے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر ٹوپہ پارک کی تصاویر اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کر دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پارک کی تعمیر ،تزئین و آرائش پر پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی عوامی تفریحی سہولیات کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے ماحولیات کے تحفظ اور عوامی تفریح سہولیات کے حوالے سے پر عزم ہے۔