لاہور۔20جنوری (اے پی پی):پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے لاہور ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کا انعقاد فروری میں کریگا۔ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب9 فروری کو فورٹریس سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب23 فروری کو گریٹر اقبال پارک میں ہوگی۔
ترجمان پی ایچ اے کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو2025 میں 16 تقربیات جن میں افتتاحی تقریب، فلوٹ ایکٹویٹی، پھولوں کی نمائش، ٹینٹ پیگینگ اینڈ مائونٹڈ آرچر،کبڈی میچ،رستم پنجاب دنگل،میوزک اینڈ فوڈ فیسٹول،چلڈرن فیسٹول،صوفی فیسٹول، ایڈوینچر سپورٹس ایونٹ، وینٹچ کار شو،سائیکلوتھون،پنجاب انڈسٹریز اینڈ آرٹیژن ایکسپو، ہارس اینڈ کیٹل شو،کلوز سرمنی،پبلک انٹرٹمنٹ ایونٹ،کیٹل شو کی تقربیات ہوگی۔
تقریبات فورٹریس سٹیڈیم مال روڈ،بیلو وارڈ گلبرگ،جیلانی پارک،لاہور پولو کلب،اوپن ائیر تھیڑ باغ جناح، حضوری باغ،لاہور فورٹ،ایکسپو سنٹر،مینار پاکستان،عبدالرزاق سٹیڈیم شاہدرہ لاہور میں منعقد ہونگی جبکہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام کبڈی میچ،پھولوں کی نمائش،رستم پنجاب دنگل،میوزک اینڈ فوڈ فیسٹول،ایڈوینچر سپورٹس ایونٹ کی تقریبات جیلانی پارک میں اور چلڈرن فیسٹیول،پبلک انٹرٹینمنٹ ایونٹ کی تقریبات باغ جناح پارک میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 تاریخی ہوگا۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام تقریبات میں شہریوں کو بہترین سیر و تفریح کے مواقع فراہم کریں گے۔ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریوں کیلئے جامع پلاننگ کیساتھ کام جاری ہے۔