پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے پاک فضائیہ انٹر بیس گالف چیمپئن شپ جیت لی

111
APP78-21 PESHAWAR: January 21 - Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force awarding the winning trophy to PAF Academy Asghar Khan Team during the prize distribution ceremony of Inter Base Golf Championship 2019 held at Peshawar Golf Club. APP

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی)پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے پاک فضائیہ انٹر بیس گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ پی اے ایف گالف کلب، پشاور میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔ نیٹ کیٹیگری میں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، پی اے ایف بیس پشاورنے چاندی اور پی اے ایف بیس مصحف نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ گراس کیٹیگری میں پی اے سی کامرہ اور ائےرہیڈکورٹرز اسلام آباد نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 300 گزلانگ ڈرائیو لگا کر اسکواڈرن لیڈرطغرل حیدر جبکہ نیئرسٹ ٹو پن کا انعام فلائٹ لیفٹینٹ عبداللہ نے جیتے۔ انفرادی مقابلوں کی نیٹ کیٹیگری میں ونگ کمانڈر عماد یونس نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فلائٹ لیفٹینٹ انیس دوسرے انعام کے حقدار ٹھہرے جبکہ اسکواڈرن لیڈر عدیل ہاشمی اور ونگ کمانڈر عاطف حسین نے گراس مقابلوں میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔