اسلام آباد ۔11 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ ماہ14سے18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گراونڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے حکام کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں اسلام آباد کرکٹ کلب کے انتحاب کے لئے ٹرائلز11سے13اپریل تک اسلام آباد میں ہوں گے۔جبکہ باقی تمام ٹیمیں اپنے اپنے شہر میں ایونٹ کے انتخاب کے لئے تربیتی کیمپ لگائیں گی۔