23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپی بی ایس ڈیٹا صارفین کو ضروری معلومات تک رسائی میں درپیش...

پی بی ایس ڈیٹا صارفین کو ضروری معلومات تک رسائی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فعال طریقہ کارپرعمل پیراہے ،چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر

- Advertisement -

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):قومی ادارہ برائے شماریات کے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہاہے کہ پی بی ایس ڈیٹا صارفین کو ضروری معلومات تک رسائی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فعال طریقہ کارپرعمل پیراہے ، ڈیٹا کی دستیابی اور صارفین کی ضروریات کے درمیان خلا ختم کرنے کےلئے ورکشاپس سمیت دیگراقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈیٹا پروڈیوسرز اور ڈیٹا صارفین کی ڈائیلاگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات اپنے مرتب کردہ اعداد و شمار کو صارفین کی وسیع تعداد تک پہنچانے اور اس سے استفادےکو یقینی بنانے کے لئے قومی اعداد و شمار کی ترسیل کی پالیسی تشکیل دے رہا ہے، اس مقصد کے لیے پی بی ایس یو این ایف پی اے کے تعاون سے ڈائیلاگ ورکشاپس میں ڈیٹا پروڈیوسرز اور صارفین دونوں کی مدد سے متنوع نقطہ نظر جمع کرنے، ڈیٹا کی ضروریات کی نشاندہی اور ترسیل کے عمل میں موجود خلا کو پر کرنے کے لئے کوشاں ہے،یہ ورکشاپس مختلف ڈیٹا صارفین اور پروڈیوسرزبشمول سرکاری اداروں (صوبائی بیوروز اور کراپ رپورٹنگ سسٹم وغیرہ)کے درمیان تعاون کو فروغ دیں گی،

- Advertisement -

مزید برآں، اعداد و شمار کی ضروریات کی زیادہ جامع تفہیم کو یقینی بناتے ہوئے پالیسی سازوں اور منصوبہ سازوں کے لئے شماریاتی معلومات کے معیار اور رسائی میں اضافہ کریں گی ، یہ حکمت عملی گورننس کی مختلف سطحوں پر ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کو یقینی بنائے گی۔چیف شماریات نے کہاکہ پی بی ایس زیادہ جامع اور باخبر ڈیٹا کے پھیلاؤ کےلئے راہ ہموار کر رہا ہے،یہ ورکشاپس فیڈ بیک جمع کرنے، صارفین کو ڈیٹا تک رسائی دینے اور اس کے استعمال کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ممبر (ایس ایس /آر ایم)سرور گوندل نے آج کے ڈیجیٹل منظر نامے میں ویب پر مبنی ڈیٹا کے پھیلاؤ کے لئے بہترین حکمت عملی تیار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک منظم فیڈ بیک میکانزم قائم کرنے کا آئیڈیا ڈیٹا کے پھیلاؤ کے طریقوں میں مسلسل بہتری کو یقینی بنانے میں مدد کرسکتا ہے، صارف کی ابھرتی ہوئی ڈیٹا کی ضروریات، ڈیٹا کے پھیلاؤ اور رسائی میں چیلنجز، ویب پر مبنی ڈیٹا کے پھیلاؤ کے لئے حکمت عملی، اعداد و شمار کے پھیلاؤ کے لئے شراکت داری، پاکستان میں اعداد و شمار کے پھیلاؤ پر منظم رائے کا طریقہ کار کے موضوعت پر مختلف پس منظرسے تعلق رکھنے والے شرکا پر مشتمل پانچ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں ،یہ ورکشاپ نہ صرف اعداد و شمار کے عمل کو مضبوط بنانے اور ڈیٹا پروڈیوسرز اور صارفین کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے میں مدد کریں گی بلکہ معلومات کے قابل اعتماد ہونے اور ان تک رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین طور پر مرتب کردہ قومی اعداد و شمار کے پھیلاؤ کی پالیسی ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی اور موثر منصوبہ بندی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو بالآخر کسی بھی ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ڈیٹا ورک شاپس کے سلسلے کی چوتھی ورکشاپ پشاور میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں ڈیٹا صارفین، محققین، ڈیموگرافرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر، ممبر (ایس ایس/ آر ایم) محمد سرور گوندل، ممبر (سی اینڈ ایس) ایاز الدین اور پی بی ایس کے دیگر سینئر افسران نے معزز مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=421255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں