پی بی ایف نے باڈی بلڈنگ کلبوں کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے یکم جولائی کی ڈیڈلائن دے دی

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن (پی بی ایف) باڈی بلڈنگ کلبوں کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ تک کی ڈیڈلائن دے دی، کلبوں کو کہا گیا تھا کہ وہ بیان حلفی جمع کرائیں کہ تن سازی کیلئے کسی بھی غیرقانونی ادویات کا استعمال نہیں کریں گے۔ بدھ کو پی بی ایف کے صدر شیخ فاروق نے اے پی پی سے بات …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن (پی بی ایف) باڈی بلڈنگ کلبوں کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ تک کی ڈیڈلائن دے دی، کلبوں کو کہا گیا تھا کہ وہ بیان حلفی جمع کرائیں کہ تن سازی کیلئے کسی بھی غیرقانونی ادویات کا استعمال نہیں کریں گے۔ بدھ کو پی بی ایف کے صدر شیخ فاروق نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کلبوں کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے یکم جولائی تک کی ڈیڈلائن دی ہے، اس عرصے کے دوران بھی جو کلب بیان حلفی نہیں جمع کرائیں گے انہیں یا تو بند کیا جائے گا یا پھر پابندی عائد کی جائے گی۔

Leave a Reply