پی بی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا

160

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان رواں سال ڈومیسٹک ایونٹس کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ ملک میں مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 38 کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں عبدالرزاق ‘ طاہر محمود اور یوسف ہارون شامل تھے۔ سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں ابھی تقریباً پانچ ماہ باقی ہیں‘ کونسل نے مختلف ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے