پی بی سی سی کا ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 کپ کےلئے 20 رکنی قومی ٹےم کا اعلان

134

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے رواں ماہ بھارت مےں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے 20 رکنی قومی ٹےم کا اعلان کر دےا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کےلئے 17کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایونٹ کےلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں بی ون میں عامر اشفاق ‘ ریاست خان ‘ محمد ایاز‘ ساجد نواز‘ ظفر اقبال‘ ادریس سلیم شامل ہیں‘ بی ٹو کیٹیگری میں بدرمنیر‘ انیس جاوید‘ نثار علی (وکٹ کیپر)‘ ایوب خان اور مطیع اللہ جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد جمیل (کپتان) محمد اکرم ‘ ثناءاللہ ‘ محسن خان ‘ محمد اعجاز اور اسرار الحسن شامل ہیں۔ آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ‘ حبیب اللہ منیجر اور طاہر محمود بٹ بطور ٹرینر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔