کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن سے کامیاب ہونے والے سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے کے 12 پولنگ سٹیشنز 56،57، 61، 62، 79، 89، 90، 91، 95، 106، 129، 130 پر21 اپریل کو ری پولنگ ہوگی۔