پی راولپنڈی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

183
Young drivers

راولپنڈی۔ 05 جنوری (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی مزید70 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ روز راولپنڈی پولیس نے70کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے ،خصوصی مہم کے دوران اب تک5556مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں،

لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔