راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 30 رنز سے شکست دے دی۔287 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز ہی بناسکی۔ عبدالصبور 57 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ حسیب گل نے 3 جبکہ علی شبیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر عرفات احمد کی 113 گیندوں پر 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 118 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ اوپنر مہیر سعید نے 66 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 166 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد قاسم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 رنز سے ہرادیا۔ 231 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنزہی بناسکی۔حسن اقبال 51 اور وہاج ریاض 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کے پی کے محمد ایاز، محمد عرفان، رضا اللہ اور احمد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا نےمقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے تھے۔ شجاع ظہیر 54 اور شاہ زیب خان 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ سندھ کے داؤد عباس نے 51 رنز کے عوض 4 اور وہاج ریاض نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔راول کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ 265 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 42.3 اوورز میں 237 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کے اوپنر آذان اویس نے 126 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ناردرن کے عامر حسن نے 3 جبکہ عاطف ظفر، ابراہیم سلطان اور سعد مسعود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شماعیل حسین اور محمد ارشد کی 121 رنز کی شراکت کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔شماعیل حسین نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز اسکور کئے۔ محمد ارشد نے 55 رنز بنائے۔ ابتسام رحمٰن نے 4 جبکہ اویس علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔