پی سی بی انڈر 16 کرکٹ سٹارز پیٹنگولر کپ، سندھ نے پنجاب اور کے پی کے نے بلوچستان کو ہرا دیا

66
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

راولپنڈی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پی سی بی انڈر 16 کرکٹ سٹارز پیٹنگولر ون ڈے کپ میں سندھ نے پنجاب اور کے پی کے نے بلوچستان کو شکست دے دی۔ پی سی بی کے مطابق اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سندھ نے پنجاب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرایا۔ سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.1 اوورز میں 153 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ غازی غوری نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، کاشف علی 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ عمر ایمان، علی اسفند اور محمد اویس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب انڈر 16 مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 148 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ سمیر صادق نے 23 اور ابرار افضل نے 22 رنز بنائے۔ وہاج ریاض اور اسد رضا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔