پی سی بی سٹارز انڈر16- کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ (کل) شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی سی بی سٹارز انڈر16- کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ (کل) جمعرات کو شروع ہوگا۔ کراچی میں گروپ اے میں ملتان اور کراچی کا مقابلہ سٹیٹ بنک گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا جبکہ کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ اسلام آباد میں گروپ بی میں اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں بھٹو گراﺅنڈ پر مدمقابل ہونگے جبکہ فیصل آباد اور لاڑکانہ کی ٹیمیں شالیمار گراﺅنڈ میں آمنے سامنے ہونگے۔