پی سی بی نے افغانستان سیریز اور اے سی سی ایشیا کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

163
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

کراچی۔ 11 اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف 22سے 26اگست تک ہونے والے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور 30اگست سے 17ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی مردوں کی ٹیم کے معاون عملے کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے جمعہ کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان مینز ٹیم اے سی سی ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

پلیئر سپورٹ پرسنل میں ریحان الحق(ٹیم منیجر)، مکی آرتھر(ڈائریکٹر -پاکستان مینز ٹیم)، گرانٹ بریڈ برن (ہیڈ کوچ)، اینڈریو پوٹک(بیٹنگ کوچ)، مورنے مورکل(بولنگ کوچ)، آفتاب خان(فیلڈنگ کوچ)، عبدالرحمن (اسسٹنٹ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن(فزیو تھراپسٹ)، احسن افتخار ناگی(میڈیا منیجر)، لیفٹیننٹ کرنل عثمان انواری(ریٹائرڈ) (سیکیورٹی منیجر)، عمار احسن (ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر، صرف ایشیا کپ کے لیے)، مقبول احمد بابری(ماہر نفسیات)، طلحہ اعجاز(اینالسٹ) اور ملنگ علی(مسیر) کو شامل کیا گیا ہے۔