14.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںپی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقن آل...

پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقن آل رائونڈرکوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کردیا

- Advertisement -

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کوربن بوش کو معاہدے کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کر دیا۔ پی سی بی نے بوش پر لیگ سے دستبردار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کوربن بوش کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پی سی بی نے ان کے ایجنٹ کے ذریعے انہیں قانونی نوٹس جاری کیا۔

- Advertisement -

پی سی بی حکام کے مطابق بوش کی لیگ سے غیر حاضری کے ممکنہ اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، اور انہیں مقررہ مدت میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں