پی سی بی نے ویمن لیگ کے نمائشی میچوں کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز کے پینل کی تصدیق کر دی

146
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

راولپنڈی ۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن لیگ کے نمائشی میچوں کے لئے کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز کے پینل کی تصدیق کر دی ہے۔

ویمن لیگ کے میچ 8 ، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے ، پی سی بی کے مطابق ثنا میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال، وقار یونس، ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، مارک بچر، سکندر بخت اور سائمن ڈول نمائشی گیمز کے دوران کمنٹری پینل پر ہوں گے جبکہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پریزنٹرز ہوں گی، نمائشی میچ ایمازون اور سپر ویمن کے درمیان کھیلے جائیں گے،

بسمہ معروف ایمازون کی کپتانی کریں گی جس میں آئرلینڈ کی لارا ڈیلانی، انگلینڈ کی ڈینی وائٹ، مایا بوچیئر ، ٹامی بیومونٹ اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف شامل ہیں۔ ندا ڈار سپر ویمن کی قیادت کریں گی جس میں سری لنکا کی چماری اتاپتو، انگلینڈ کی لارین ونفیلڈ ہل، بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم، جنوبی افریقہ کی لارا ولوارڈٹ اور نیوزی لینڈ کی لیا تاہوہو شامل ہیں ۔