پی سی بی نے ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے آسٹریلیا کے خلاف 03 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل بروز جمعہ سے شروع ہو گی، جس کے لیے ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ فزیکل ٹکٹیں پیر 19 جنوری سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر …

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے آسٹریلیا کے خلاف 03 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل بروز جمعہ سے شروع ہو گی، جس کے لیے ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ فزیکل ٹکٹیں پیر 19 جنوری سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

تینوں ٹی 20 میچزبالترتیب 29 ،31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز شام6 بجے شروع ہوں گے، پہلے ٹی 20 میچ کے لیے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ600 روپے، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز (فرسٹ کلاس) کے ٹکٹ500 روپے اور حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد انکلوژرز کے ٹکٹ400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز (وقار یونس اور وسیم اکرم) کے ٹکٹ 1500 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز ( ماجد خان اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ2000 روپے میں فروخت ہوں گے۔

پہلے میچ کے لیے ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 5000 روپے رکھی گئی ہے۔ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ1000 روپے، پریمیم انکلوژرز کے700 روپے، فرسٹ کلاس کے600 روپے اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ2000 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ2500 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ آخری دونوں میچز کے لیے ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ6000 روپے مقرر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اقبال اینڈ کے24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ کے لیے20 ہزار روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے25 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔

مزید خبریں