پی سی بی نے پاکستان ویمنز اے کی سیریز کے میچ آفیشلز ا اعلان کر دیا

125
Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کے خلاف سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ پاکستان ویمنز اے ٹیم ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ون ڈے سیریز اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔اس کے علاوہ تینوں ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جن میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے

ان میں پی سی بی اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل امپائرز راشد ریاض ، فیصل آفریدی اور پی سی بی، آئی سی سی کے انٹرنیشنل میچ ریفری محمد جاوید بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے خواتین امپائرز پینل میں سلیمہ امتیاز، صباحت راشد،حمیرا فرح اور عافیہ امین ریزرو امپائرز میں شامل ہیں۔ون ڈے میچز صبح نو بجے جبکہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز اور دو طرفہ ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز صبح دس بجے شروع ہونگے۔