لاہور ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکبا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ پاکستان جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرے گا ۔