راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پی سی بی ڈائنامائٹس اور پی سی بی چیلنجرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی سی بی ڈائنامائٹس اور پی سی بی چیلنجرز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا مگر بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا‘ جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا۔ چیمپئن شپ میں 26 نومبر کو پی سی بی ڈائنامائٹس کا مقابلہ پی سی بی بلاسٹرز کے ساتھ ہوگا۔دس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔