پی سی بی کاکھلاڑیوں کی فٹنس و ٹریننگ کا مکمل ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیجیٹل اسٹیٹس سے معاہدہ

73
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی فٹنس کا مکمل ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیجٹل اسٹیٹس سے تین سال کا معاہدہ کرلیا

، ترجمان کے مطابق امریکی کمپنی ڈیجیٹل اسٹیٹس، ویڈیو اینالیٹکس اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس میں مہارت رکھتی ہے،اس حوالے سے تقریب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی،

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور ڈیجٹل اسٹیٹس کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اویس جنجوعہ نے تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے،معاہدے کے مطابق ڈیجٹل اسٹیٹس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوانٹیلیجنس پلیئرز منیجمنٹ کی طرز پر ایک مربوط سافٹ ویئر بنا کر دے گی جس کے تحت این ایچ پی سی کو ویڈیو اینالیٹکس، کوچنگ اینالیٹکس اور کھلاڑیوں کے ڈیٹا کے ذریعے ڈومیسٹک و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فٹنس ، ٹریننگ، صحت، غذا اور تکنیکی ڈیٹا سے متعلق تحقیقی مواد فراہم کیا جائے گا،

ترجمان کے مطابق اس تحقیقی مواد کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی اپنی تمام ایسوسی ایشنز کے کوچز، ٹرینرز اور فزیوز کو اس سافٹ ویئر تک رسائی فراہم کرے گا۔