پی سی بی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

207
PCB
PCB

لاہور۔28اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کراچی میں شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ 2022 میں جمع کروائی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کراچی میں موجود شائقین کرکٹ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس میچ کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کی جاسکے۔ اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔