پی سی بی کا سر ی لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان

71
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور ۔6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سر ی لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے 15رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اظہر علی کو ڈراپ کر کے امام الحق کو شامل کرلیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈکوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رمان رئیس، جنید خان، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو مکمل فٹنس حاصل کروانے کےلئے ریسٹ کروایا گیا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جو 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گی۔