لاہور۔17اپریل (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہدآفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملاقات کرکے ان سے فیئرویل کا وقت اور معاملات طے کریں گے۔ علاوہ ازیں مزید معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کی ملاقات 23 اپریل کو دبئی میں متوقع ہے ، شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ہیں