- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام ملک بھر میں پی سی بی کرکٹ انڈر16- ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلے جارہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 17 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سولہ ریجن اور ایک نیشنل سکولزکی ٹیم شامل ہے۔ ان ٹیموں میں لاہور، کراچی، حیدرآباد، بہاولپور، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فاٹا، پشاور، آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ ان 17 ٹیموں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں کراچی، حیدرآباد، بہاولپور، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ کو رکھا گیا ہے،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119628
- Advertisement -