- Advertisement -
لاہور۔13 جون(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد عامر کا انگلینڈ کا ویزہ لگا پاسپورٹ موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان رضا راشد نے بتایا کہ پی سی بی کو محمد عامر کے انگلینڈ کے ویزہ کی منظور ی کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی تاہم انگلینڈ کے ہائی کمیشن سے محمد عامر کا پاسپورٹ اور ویزہ اب ملا ہے۔ محمد عامر دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ 18جون کو روانہ ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8576
- Advertisement -