لاہور۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملکی کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں 1847 سکولوں اور کالجوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں اب تک رجسٹریشن کروا لی ہے۔سکولز اور کالجز کے لئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے ایک ماہ کے اندر اپنے کھلاڑی رجسٹرڈ کراسکیں گے۔سکول و کالج https://registration.pcb.com.pk/ پر 10 مئی تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹر عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سکولوں و کالجوں کی دلچسپی خوش آئند ہے اور اس پروگرام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے کہ نچلی سطح پر کرکٹ کو منظم کیا جائے جن میں تعلیمی اداروں میں کھیلی جانے والی کرکٹ نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589695