23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران اراکین پانامہ کیس...

پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران اراکین پانامہ کیس کے فیصلہ بارے جاننے کےلئے متحرک رہے

- Advertisement -

لاہور ۔ 28 جولائی (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بِِِورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے 45ویں اجلاس کے دوران اراکین ایجنڈا پر بحث کرنے کے علاوہ پانامہ کیس کے فیصلہ کے بارے میں جاننے کےلئے بھی متحرک رہے۔ اجلاس کے دوران بار بار اراکین فیصلہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے، جب پانامہ کیس کا فیصلہ آیا تو اراکین نے اجلاس کے ایجنڈا کی طرف توجہ دینی شروع کی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کی جبکہ دیگر اراکین میں نجم سیٹھی، شکیل شیخ، پروفیسر اعجاز احمد، میجر (ر) سید نعیم اختر، گل زادہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، منصور مسعود خان، امجد لطیف، سعید احمد اور دیگر موجود تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63852

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں