پی ٹی آئی احتجاج کے ذریعے انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

91
عمران خان سیاستدان نہیں محض کٹھ پتلی تھے،فیصل کریم

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے ذریعے انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اوراس کی جماعت نے پنجاب میں حکومتی طاقت سے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی گئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ کیسا احتجاج ہے بچے سکول سےواپس گھر نہیں جا سکتے، روڈ بلاک کرکے ایمبولینس کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب جواب دیں شہریوں کی زندگیوں کو عذاب کیو ںبنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر شہریوں کو پریشان کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔