پی ٹی آئی انتشار کی سیاست پھیلا رہی ہے، اکبر ایس بابر

78
پی ٹی آئی انتشار کی سیاست پھیلا رہی ہے، اکبر ایس بابر
پی ٹی آئی انتشار کی سیاست پھیلا رہی ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست پھیلا رہی ہے،یہ پاکستان کو بہت مہنگی پڑ رہی ہے، ہر روز انتشار کی کال دی جاتی ہے،جیل سے کیسے ایسے احکامات جاری کئے جا سکتے ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرنے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک اہم کانفرنس ہونے جا رہی ہے،کانفرنس ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،لیکن انتشار پھیلانے والوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں ان کو حکومت کرنے کاآخری بار موقع ملا ہے، مستقبل میں یہ بھی نہیں ملنا،انٹرا پارٹی الیکشن ہر کارکن کے لئے بنیادی آئینی حق ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ اچھی قیادت کو سامنے لے کر آنے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن بہت ضروری ہیں ،ورکرز کے آئینی حق کے لیے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہی وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں،جمہوریت کے نام پر یہ صرف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم پارٹی کے شفاف الیکشن کرائیں،ہم نے گزارشات بھی کمیشن میں پیش کر دی ہیں۔