اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مشیر داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی جعفرایکسپریس کی طرح کاٹلنگ واقعے کو بھی سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت طلال چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو بارڈر کھول کر آباد کیا ۔ یہ کاٹلنگ کے واقعے پر سیاست کر رہے ہیں۔ یہ جعفر ایکسپریس کی طرح اس حملے کو بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ بنوں میں دہشت گرد حملے کی مذمت تک نہیں کی۔طلال چوہدری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن امان کی ذمہ داری کس کی ہے۔ یہ نہیں پوچھتے کہ کس نے کتنی قربانی دی۔ یہ بتائیں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کتنے اضلاع میں بنائی؟ پورے پشاور میں 100 کیمرے نہیں ہیں یہ کیسے جنگ لڑیں گے۔وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ یہ سیف سٹی اور فورنزک لیب نہیں بنا سکے۔
تنخواہ پوچھنے والے کسی سے پوچھ لیں کہ کس کی کتنی قربانیاں ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد امن و امان کی زمہ داری کس کی ہے، دہشت گردی کا خاتمہ میاں نواز شریف کے دور میں کردیا گیا۔طلال چوہدری نےکہا کہ مگر افسوس پی ٹی آئی نے ان دہشت گردوں کو دوبارہ بسایا۔ بتایا جائے کہ کے پی میں سی ٹی ڈی کتنے اضلاع میں بنائی گئی۔ بتایا جائے کتنے سیف سٹی کیمرے کے پی میں لگائے گئے۔انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح ہے کہ صوبے امن و امان کے زمہ دار ہیں، یہ کاٹلنگ کے واقعے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ یہ جعفر ایکسپریس کی طرح اس حملے کو بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ جس طرح کا سیشن رکھنا چاہتے ہیں رکھیں، چاروں صوبوں بارے بریفنگ سامنے رکھی جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ سرحدوں سے دہشت گردی آتی ہے مگر جو شہروں میں بسائے گئے انکے بارے میں کیوں نہیں بولتے۔
یہ پہلا ملک پاکستان ہے جہاں ایک جماعت دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے۔ ان لوگوں سے کیسے بات کی جاسکتی ہے جن کے ہاتھ میں بندوق ہے۔انھوں نے کہا کہ جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا تو یہ کیوں نہیں آئے؟ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت و اپوزیشن میں کبھی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہ آئے۔ افغانستان حملہ کرے یا انڈیا ، کبھی بانی چیئرمین نہیں آئے انہیں اپنی انا سب سے مقدم ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کیوں کارکردگی کی بات نہیں کرتی۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کیوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرتی۔طلال چوہدری نے کہاکہ ان کی معاونت کبھی بھی دہشت گردوں کے خاتمے میں نہیں رہی، انکی معاونت ہمیشہ دہشت گرد بسانے میں رہی ہے۔ مردان میں ڈرون حملہ مکمل شواہد کے ساتھ کیا گیا۔ اس ڈرون حملے کے دوران کئی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔