پی ٹی آئی جلسہ این او سی منسوخی پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ملتوی

149

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ این او سی منسوخی پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل حسن شعیب نے عدالت کو بتایا جلسہ ہو گیا ہے لیکن 7 بجے کی بجائے 9 بجے ختم کرنے پر جو حالات ہوئے سامنے ہیں،شعیب شاہین کا بھی آپ کو علم ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے پہلے دوسرے معاملات دیکھ لیں پھر اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔