پی ٹی آئی جلسہ کے شرکاءنے پولیس پر پتھرائوکیا، پی ٹی آئی پرامن احتجاج یا جلسے پر یقین نہیں رکھتی، عطاءاللہ تارڑ

155

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کے شرکاءنے آج پولیس پر پتھرائو کیا، پی ٹی آئی پرامن احتجاج یا جلسے پر یقین نہیں رکھتی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جلسے کے شرکاءنے پولیس پر پتھرائوکیا جس سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی انتشار پسند جماعت ہے اور پرامن احتجاج یا جلسے پر یقین نہیں رکھتی، یہ واقعہ ایک جگہ پر ہوا اور اب امن بحال ہو چکا ہے۔