پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا، مسلم لیگی رہنما

64

سرگودھا۔ 12 فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نےکہا ہے کہ معیشت کی گاڑی کو صحیح سمت پر رواں دواں کر دیا گیا ہے، اس کے ثمرات آنیوالے دنوں میں ہر شخص محسوس کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیا ن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

وقت آگیا ہے کہ پی ٹی آئی کی کرپشن بے نقاب کی جائے۔ ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا مگر حکومت کے احسن اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔