اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے پی ٹی آئی چیف کوارڈینیٹر کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو قانون کی پاسداری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جمعہ کو یہ مراسلہ مجسٹریٹ علی جاوید نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے ذمہ داران کے حوالے کیا جو …
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کا پی ٹی آئی چیف کوارڈینیٹر کو مراسلہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے پی ٹی آئی چیف کوارڈینیٹر کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو قانون کی پاسداری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جمعہ کو یہ مراسلہ مجسٹریٹ علی جاوید نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے ذمہ داران کے حوالے کیا جو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ144 کے نفاذ کی باوجود پی ٹی آئی کے بعض رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے جلسے جلوسوں کے انعقاد کا انتظام اور لاوڈسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے نقص امن پیدا ہونے اور عوامی بنیادی حقوق سلب ہونے کا خدشہ ہے اور یہ دفعہ144کی صریح خلاف ورزی ہے۔مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ لاﺅڈ سپیکر کے اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ استعمال غیر قانونی طور پر اجتماع پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور انکے گارڈز کی جانب سے سر عام اسلحے کی نمائش کی جا رہی ہے۔








