- Advertisement -
لاہور۔4مارچ (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور جلائو گھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں میں 22 مارچ تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ منگل کو سماعت پر مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے مقف اختیار کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اور تمام کیسز میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568597
- Advertisement -