پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے فیصلے قبول نہیں کرینگے۔سید صادق آغا

144
PTI

کوئٹہ۔ 13 جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینیر نائب صدر اور بی بی 41 کوئٹہ کے امیدوار سید صادق آغا نے پارٹی میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ اور غلط تقسیم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے پرانےسینئراور قربانی دینے والے کارکنوں اور رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا ہےجوکہ قطعا قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان افراد کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے 2013اور 2018 کے انتخابات میں نہ صرف ہمارے امیدواروں کا مقابلہ کیا،انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان نے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور بہت جلد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔