پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کے لئے منظم مہم شروع کر رکھی ہے، وفاقی وزیراحسن اقبال کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

47

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ فیک نیوز میں لوگوں میں انتشار پیدا کیاجاتاہے،جس سے انارکی پیدا ہوتی ہے،ادارے کو بلیک میل کرنے کے لئے ادارے کے خلاف بلیک میلنگ شروع کردی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کے لئے منظم کمپین شروع کر رکھی ہے،پی ٹی آئی عدلیہ اور سینئر ججوں کے خلاف بھی مہم شروع کرد یتی ہے، بیرون ملک بھی قومی اداروں کے خلاف پی ٹی آئی نے مہم چلائی ہوئی،عمران ریاض مسنگ پرسن نہیں ، انہیں لیگل طریقے سے گرفتار کیاگیاہے،پولیس نے قانون کے تحت عمران ریاض کو گرفتار کیاہے،پی ٹی آئی کے لوگ 24 گھنٹے کے اندر ای سی ایل سے نکل جاتےہیں،ریاست کو آئین کی بالادستی کے ذریعے مضبوط کیاجاسکتاہے،ووٹ کو عزت دو کا مطلب آئین کے مطابق کردار ادا کرنا ہے،سیاست میں کسی غیر سیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،صحافیوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے،

صحافیوں نے بھی فیصلہ کرنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب اپنی مرضی سے کسی کی، چھترول کرنا ہےیا نہیں آزادی اظہار رائے کا مطلب آئین سے بغاوت کرنا نہیں ہے،پی ٹی آئی کو شکایت ہوتی ہے تو اسے 24 گھنٹے میں ریلیف مل جاتاہے جبکہ ہم برسوں سے دھکے کھارہے،عمران خان کی حکومت میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایاگیا،ہم چاہتےہیں کہ عدالت آزادانہ طور پر کام کرے،

عمران ریاض بحیثیت صحافی ان کے لیے سب نے آواز اٹھائی،عمران ریاض کے پاس کوئی ثبوت ہےتو عدالت رجوع کریں،عمران ریاض میرے نزدیک معتبر صحافی نہیں،عمران ریاض اپنی صحافتی خدمات کا خود جواب دہ ہیں،عمران ریاض مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی مہم میں شریک تھے،اگر ادارے اپنی حدود میں کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں کرنے دینا چاہئے۔