اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے تنظیمی عہدوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کےلئے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جمعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ریجنل تنظیموں میں عہدوں کے لئے درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی سطح کے امیدوار 25 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ تحصیل اور یونین کونسل کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 دسمبر ہے۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے درخواست فارمز تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔